محکمہ زراعت کی جانب سے یہ اعزاز یوم کسان کے موقع پر 23 دسمبر کو دیا جانا تھا، لیکن چند وجوہات کی بنا پر اعزاز جمعرات کو دیا گیا۔ ان کسانوں نے الگ الگ حلقوں میں ضلع میں سب سے زیادہ فصل کی پیداوار کی ہے۔
ان کسانوں میں فصلوں کے ساتھ ماہی پروری اور باغوانی کرنے والے کسان بھی شامل ہیں۔ اعزاز کے تحت اول پیداوار کرنے والے کو 7000 روپیہ اور سند جبکہ دوسرے نمبر کے کسان کو 5000 ہزار روپیے اور سند دی گئی ہے۔
اعزاز یافتہ کسان انعام پا کر بہت خوش ہیں۔ ان کسانوں نے تریقوں اور مناسب رہبری کی وجہ سے زراعت میں بیہتر آمدنی کے ساتھ نام اور عزت بھی کمائی ہے۔ ان کسانوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو نوکری چھوڑ کر زراعت کے پیشے میں اترے اور یہاں بھی محنت اور لگن سے کمائی کے ساتھ کچھ کر کے دکھایا۔ ان کسانوں کی نئی نصل کو نصیحت کہ وہ زراعت کے پیش میں بھی کچھ خاص کر سکتے ہیں۔