نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 39 سے پولیس نے مسافروں سے لوٹ پاٹ کرنے والا آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے پاس سے پولیس کو لوٹ کا موبائل، چاقو اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈرائیور بوٹینیکل بس اسٹینڈ کے قریب آٹو لے کر گھوم رہا تھا۔ وہ کسی سواری کو آٹو میں بیٹھا کر لوٹنے کی فراق میں تھا۔ معاملے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے ملزم کو آٹو سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے آٹو میں مسافروں کو بیٹھا کر ویران جگہ لے جاتا تھا اور چاقو دکھا کر مسافروں کا موبائل، پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا ۔
مزید پڑھیں:
مرداباد: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی
ملزم کی شناخت دہلی جیت پور کا رہائشی شیو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم سے لوٹ کے موبائل واردات میں استعمال شدہ آٹو اور ایک چاقو برآمد کیا ہے۔