ETV Bharat / state

کاس گنج: مریض کو زہریلا انجیکشن دینے کی کوشش - کاس گنج کے کرشنا ہسپتال

ضلع کاس گنج کے ایک نجی ہسپتال میں ایک حیرت انگیز کیس سامنے آیا ہے، جہاں ہسپتال میں داخل ایک مریض کے فرضی رشتے دار کے طور پر پہنچے پانچ افراد نے مریض کو زہریلے انجیکشن دینے کی کوشش کی۔

کاس گنج: مریض کو زہریلا انجیکشن دینے کی کوشش

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:18 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے نجی ہسپتال میں داخل مریض کے رشتے دار کے طور پر آنے والا ایک فرضی ڈاکٹر آئی سی یو وارڈ میں داخل ہوا اور زہریلے انجیکشن سے مریض کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ دراصل یہ معاملہ ضلع کاس گنج کے کرشنا ہسپتال کا ہے، جہاں آدھی رات کو پانچ نوجوان کار کے ذریعہ ہسپتال پہنچے۔ جس میں سے دو نوجوان آئی سی یو وارڈ پہنچ گئے اور مریض کو انجیکشن دینے کی کوشش کی۔

جب میڈیکل عملہ اور مریض کے تیماردار نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ دونوں ان سے بدسلوکی کرنے لگے۔ جس کے بعد ان دونوں کو تیماردار اور ہسپتال کے عملے نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ جب ان کی تلاشی لی گئی تو پولیس نے ان کے پاس سے مزید چار انجیکشن بھی برآمد کیے۔ بتایا جارہا ہے کہ 'انجیکشن کی وجہ سے مریض کی موت بھی ہوسکتی تھی۔

کاس گنج: مریض کو زہریلا انجیکشن دینے کی کوشش

مریض کے داماد پروین نے بتایا کہ 'اس کے سسر وجندر سنگھ گزشتہ 16 جولائی کو چھت سے گر گئے تھے۔ تشویشناک حالت کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کا آئی سی یو میں علاج چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: میڈیکل ایجنسی سے ڈیڑھ لاکھ کی لوٹ

وہیں ہسپتال کے آپریٹر کی جانب سے پانچ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.