ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں دیوبند کے محلہ کے ہی ایک نوجوان کی جانب سے ایک شادی شدہ خاتون کو زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو کر شوہر کو طلاق دینے اور ساتھ فرار ہونے ورنہ قتل کرنے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے پولیس کو تحریری طور پر شکایت دی ہے کہ شہر دیوبند ہی کا ایک شخص اس کے شوہر کے کام پر جانے کے بعد زبردستی گھر میں داخل ہوتا ہے اور اسے خوفزدہ کرتے ہوئے شوہر سے طلاق لے کر اس کے ساتھ زندگی گذارنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
خاتون کے مطابق اس کے حکم کی عدم تکمیل پر اس کے شوہر اور بچوں کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دے رہا ہے۔ خاتون نے اس واقعہ کی شکایت دیو بند پولیس تھانہ میں کروائی ہے اور پولیس سے اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔