ETV Bharat / state

دیہی علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ

author img

By

Published : May 12, 2020, 11:31 PM IST

کانپور کے دیہی علاقے میں لاک داؤن کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں تین تھانہ انچارج ،دو خواتین پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو ضلع ہسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے۔

دیہی علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ
دیہی علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ

ریاست اترپردیش میں ضلع کانپور کے دیہی علاقے میں لاک داؤن کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران گاؤں والوں نے پولیس کی ٹیم پر خوب پتھر اور ڈنڈے برسائے، جس کے سبب پولیس اہلکاروں کو جان بچا کر بھاگنا پڑا، حالانکہ اس حملے میں تین تھانہ انچارج ،دو خواتین پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو ضلع ہسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دیگر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کانپور کے دیہی علاقے میں واقع رسول آباد میں سبھی پولیس اہلکار لاک ڈاؤن کو لے کر ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ تبھی رسول آباد چوراہے سے کچھ لوگ بنا ماسک کے گزر رہے تھے، پولیس نے ان کو روکا تو اچانک وہ پولیس پر جان لیوا حملہ کر دئے۔ جس میں کئی پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کا علاج ضلع ہسپتال میں کیا جا رہا ہے ۔

اس معاملے میں پولیس نے فی الحال چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے،دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.