مرادآباد کی صحافی برادری کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر لگاتار جان لیوا حملے ہو رہے ہیں، انہیں بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ بھی ریاست میں ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
صحافیوں نے الزام لگایا ہے کہ اس کے باوجود اتر پردیش حکومت صحافیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔
تازہ معاملہ مرادآباد کا ہے۔
سینیئر صحافی فرید شمسی کے اوپر زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے مافیاؤں کے ذریعہ جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:شہزادے کی قبر گمنامی کے اندھیرے میں
پولیس کے مطابق سینیئر صحافی فرید شمسی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔
پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی صحافی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔