اترپردیش کے شہر ڈومریا گنج کے صحافی امین فاروقی کو بی جے پی کارکن نے چند بدمعاشوں کے ساتھ ملک کر مار پیٹ کی۔ یہی نہیں جہاں اس صحافی کی پٹائی ہو رہی تھی، ایس ڈی ایم وہاں موجود تھا، صحافی کو بچانے کے بجائے پولیس تماشائی بنی رہی۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ انصاف پر مبنی رپورٹنگ پر صحافی امین فاروقی کی پٹائی کی گئی۔
ڈومریا گنج کے صحافی امین فاروقی بینوا سی ایچ سی سے متعلق یہ خبر کرنے گئے تھے تبھی ڈومریا گنج ایس ڈی ایم تریھوون کمار اور بی جے پی کے ممبر اسمبلی راگھویندر پرتاپ سنگھ نے چند لوگوں کے ساتھ ملکر صحافی کے ساتھ مارپیٹ کی۔
صحافیوں کے لئے یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جمہوریہ کے چوتھے ستون پر ڈومریا گنج انتظامیہ نے منصفانہ صحافت کرنے پر ہجومی تشدد کرانے کی پوری کوشش کی۔
پیپلز الائنس کے ریاستی ایگزیکٹیو ممبر شاہ رخ احمد کا کہنا ہے کہ ڈومریا گنج ایس ڈی ایم تریھوون کمار اور ڈومریا گنج بی جے پی کے رکن اسمبلی راگھویندر پرتاپ سنگھ کے اشارے پر بدمعاشوں کے ذریعے صحافی امین فاروقی کے ساتھ ماب لنچنگ جیسا برتاؤ صحافت اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔
انہوں نے منصفانہ صحافت کرنے کے لئے انتظامیہ کے رویہ کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
وہیں پیپلز الائنس کے ضلعی کنوینر عظیم فاروقی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تمام افراد جو ایس ڈی ایم کی موجودگی میں ایم ایل اے کے ساتھ ویڈیو میں تشدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سب پر قتل کی کوشش اور دوسری دفعات میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔