ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case اے ٹی ایس ایک بار پھر عتیق احمد کو ریمانڈ پر لے سکتی ہے

عتیق احمد کی مشکلات میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سے ہتھیار منگوانے کے معاملہ میں اے ٹی ایس عتیق کو ایک بار پھر ریمانڈ پر لے سکتی ہے۔

اے ٹی ایس ایک بار پھر عتیق احمد کو ریمانڈ پر لے سکتی ہے

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 5:39 PM IST

پریاگ راج: پریاگ راج پولس امیش پال قتل کیس میں عتیق اور اشرف سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ریمانڈ کے دوران پولیس قتل سے جڑے ہر لنک کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سے اسلحہ منگوانے اور دہشت گرد تنظیموں سے روابط کی بات سامنے آنے کے بعد انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے عتیق اور اشرف سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی۔ اے ڈی جی اے ٹی ایس نوین اروڑہ کے مطابق پوچھ گچھ میں کئی چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ اب 17 اپریل کے بعد اے ٹی ایس عتیق احمد کو ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اے ٹی ایس عتیق کے خلاف الگ ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔

عتیق نے دہشت گرد تنظیم سے اپنے تعلق کا اعتراف کیا: عتیق احمد نے امیش پال قتل کیس کے تفتیش کار کو بیان دیا تھا کہ اس کے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلقات ہیں۔ اس لیے اس کے پاس ہتھیاروں کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے بیان دیا تھا کہ پاکستان سے ڈرونز کے ذریعے اسلحہ پنجاب کی سرحد پر گرایا جاتا ہے۔ یہ مقامی رابطوں کے ذریعے جمع کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں یوپی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم جمعہ کو پریاگ راج پہنچی۔ وہاں انہوں نے عتیق اور اس کے بھائی اشرف سے پوچھ گچھ کی۔

اے ٹی ایس آج بھی عتیق سے پوچھ گچھ کرے گی: اے ٹی ایس چیف نوین اروڑا نے کہا کہ عتیق احمد کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے تعلق اور ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کا آرڈر دینے کے بارے میں جمعہ کو پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران عتیق احمد نے ان لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں جو پنجاب سے اسلحہ اکٹھا کرکے کشمیر بھیجتے ہیں۔ اے ٹی ایس چیف کے مطابق ہفتہ کو عتیق احمد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

یوپی اے ٹی ایس ریمانڈ کے لیے درخواست دائر کرے گی: ذرائع کے مطابق عتیق احمد کا پولس ریمانڈ 17 اپریل کو ختم ہونے کے بعد یو پی اے ٹی ایس اس کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر سکتی ہے۔ اے ٹی ایس عتیق کو پنجاب لے جائے گی اور وہاں موجود ہتھیاروں اور اس کے مقامی ساتھیوں کی برآمدگی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرے گی۔ اے ڈی جی اے ٹی ایس نوین اروڑہ کے مطابق، فی الحال ایجنسی ان کے خلاف کوئی الگ ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے، ثبوت ملنے کے بعد اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Ashraf on Asad Encounter اسد کے انکاؤنٹر پر چچا کا رد عمل، اللہ کی امانت تھی، اس نے واپس لے لیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف سے تفتیش جاری ہے۔ عدالت نے دونوں کا 17 اپریل تک ریمانڈ دیا ہے۔ جمعرات کو عتیق کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کو ایس ٹی ایف نے ایک مقابلے میں مار دیا تھا۔ ہفتہ کو اسد کو پریاگ راج کے کساری مساری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ عتیق احمد کو بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.