ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گاندھی آشرم کے قیام کی 100ویں برسی پر پیدل مارچ - آتم نربھر بھارت پیدل مارچ

اس موقع پر پیدل مارچ کے کنوینر اور گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کے سربراہ راج ناتھ شرما نے کہا کہ یہ مارچ اس لئے ہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ملک کو آتم نربھر بنانے کی بات تو کرتے ہیں لیکن ملک آتم نربھر کیسے بنے گا اس کے لئے کوئی نسخہ نہیں بتاتے ہیں۔

بارہ بنکی: گاندھی آشرم کے قیام کے موقع پر پیدل مارچ

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 6:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں گاندھی آشرم کے قیام کے 100ویں برس کے موقع پر ہو رہی تقریبات کی ترتیب میں جمعہ کو آتم نربھر بھارت پیدل مارچ نکالا گیا۔

بارہ بنکی: گاندھی آشرم کے قیام کے موقع پر پیدل مارچ

گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے نکالے گئے اس مارچ میں تمام پارٹیوں اور مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

آتم نربھر بھارت پیدل مارچ کا آغاز شہر کے فضل الرحمان سے ہوا۔ سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے ہری جھنڈی دکھاکر اس مارچ کو روانہ کیا۔ یہ مارچ راج کمل، چھایا، گھوسیانا ہوتے ہوئے دیوی روڈ واقع گاندھی بھون میں اختتام ہوا۔

اس موقع پر پیدل مارچ کے کنوینر اور گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کے سربراہ راج ناتھ شرما نےکہا کہ یہ مارچ اس لئے ہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی ملک کو آتم نربھر بنانے کی بات تو کرتے ہیں لیکن ملک آتم نربھر کیسے ہوگا اس کے لئے کچھ نہیں بتاتے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم رضوی کے خلاف آل انڈیا شیعہ کونسل کی میٹنگ

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی اور جنگ آزادی کے تمام رہنما جیسے سردار پٹیل، مولانا آزاد، حسرت موہانی اور بادشاہ خان جیسے لوگوں نے کہا تھا کہ کھادی سے ہی ملک میں کاروبار کا اضافہ ہوگا، اسی سے ملک بااختیار ہوگا۔ اس لئے یہ پیدل مارچ انہیں آگاہ کرنے کے لئے ہے کہ بغیر کھادی، بغیر دیہی صنعت کے بھارت آتم نربھر نہیں بن سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.