ETV Bharat / state

Atiq And Ashraf Murder Case غلط دوستوں کی صحبت نے میرے بیٹے کو بگاڑا، شوٹر لیولش کی والدہ کا بیان - عتیق احمد اور اشرف کا پریاگ راج میں قتل

عتیق احمد اور اشرف کا ہفتہ کی دیر رات پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک باندہ کا رہائشی ہے۔ اس کا نام لولیش ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے شوٹر لولیش کی ماں سے بات کی۔ پوری رپورٹ پڑھیں۔

غلط دوستوں کی صحبت نے میرے بیٹے کو بگاڑا، شوٹر لیولش کی والدہ کا بیان

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 4:05 PM IST

Updated : Apr 16, 2023, 4:25 PM IST

غلط دوستوں کی صحبت نے میرے بیٹے کو بگاڑا، شوٹر لیولش کی والدہ کا بیان

باندہ: عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو ہفتہ کی رات پریاگ راج میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین شوٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان شوٹروں میں سے ایک باندہ کا رہائشی ہے۔ اس کا نام لولیش ہے۔ اس واقعے میں اس کا نام سامنے آنے کے بعد پورا خاندان صدمے میں ہے۔ محلے والے بھی حیران ہیں۔ لوگ یقین نہیں کر پا رہے ہیں کہ لولیش جو یہاں آکر ان کے ساتھ بات چیت کرتا تھا، اس نے قتل کی اتنی بڑی واردات کو انجام دیا۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے شوٹر لولیش کی ماں سے بات کی۔

لولیش کی ماں آشا تیواری نے بتایا کہ لولیش ایک ہفتہ پہلے گھر آیا تھا۔ میری اس سے بات ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ چلا گیا۔ اس کا فون بھی بند تھا۔ ہم یقین نہیں کر سکتے کہ اس نے یہ واقعہ کیا ہے۔ وہ بجرنگ بلی کا بھکت تھا، لوگوں کی مدد بھی کرتا تھا۔ ماں نے بتایا کہ وہ لڑکی کو تھپڑ مارنے پر جیل بھی گیا تھا۔ اس نے یہ حرکت دوسرے لوگوں کے بہکاوے میں آ کر کیا ہے۔

لولیش کی ماں نے بتایا کہ میرا بیٹا لوگوں کی مدد کرتا تھا۔ اس نے یہ واقعہ کسی کے بہکاوے میں آکر ہی انجام دیا ہے۔ صبح ٹی وی پر دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ واقعہ لولیش نے انجام دیا ہے۔ آشا تیواری نے بتایا کہ ان کے 4 بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کا نام روہت ہے۔ وہ سادھو بن گیا ہے۔ دوسرا بیٹا موہت ہے۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ باہر رہتا ہے۔ لولیش ان کا تیسرا بیٹا ہے۔ سب سے چھوٹا بیٹا وید تیواری ہے جو پڑھائی کرتا ہے۔ لولیش غلط صحبت کی وجہ سے بگڑ گیا تھا۔ ہمارا اس سے زیادہ تعلق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq and Ashraf Murder لائیو کیمروں کے سامنے عتیق اور اشرف قتل کے آخری دس سیکنڈز

Last Updated : Apr 16, 2023, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.