پریاگ راج: ایس ٹی ایف کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کی ایک بلڈر کے ساتھ بات چیت کا آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل آڈیو میں اسد بلڈر محمد مسلم کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اس دوران اسد بلڈر سے اپنے بڑے بھائی عمر احمد سے ملنے کے لیے کہتا ہے جو لکھنؤ جیل میں بند ہے۔ جس پر بلڈر محمد مسلم نے کچہری یا جیل جانے اور ملاقات سے بچنے کی بات کرتا ہے۔ اس پر اسد کہتا ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ بدل رہا ہے۔ جس پر بلڈر اسد سے ملنے پر راضی ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو پریاگ راج میں انٹرنیٹ بحال ہونے کے بعد اسد اور بلڈر محمد مسلم کا آڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں عتیق کو جاننے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ یہ بلڈر عتیق کے قریبی رہا ہے اور اس کا مالی مددگار بھی ہے۔ جب عتیق کے برے دن شروع ہوئے تو ان لوگوں نے اس سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا۔ اب جبکہ عتیق احمد اور اشرف کو قتل کر دیا گیا ہے، بلڈر اور عتیق احمد کے بیٹے اسد کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کئی ماہ پرانی آڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت اس آڈیو اور بات چیت میں کون ہے اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
دوسری جانب پریاگ راج ضلع کے کٹرا گوبر گلی میں منگل کی دوپہر کسی نے بم پھینکا۔ اس گلی کے قریب رکن پارلیمان عتیق احمد کے وکیل دیاشنکر مشرا کا گھر بھی ہے۔ واقعے کے بعد وکیل پر حملے کی افواہیں پھیل گئیں۔ اس وقعہ پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ 5 نوجوانوں کے باہمی جھگڑے کے بعد ان میں سے ایک نے دوسرے نوجوانوں پر بم پھینکا۔ اس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: Shaista Parveen on Police Radar شائستہ پروین کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں متحرک