ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کو ملزم بنایا گیا

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 9:18 AM IST

امیش پال قتل کیس میں پولیس اب عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر احمد کے خلاف سخت کارروائی کرسکتی ہے۔ دھومن گنج پولیس نے اب امیش پال قتل کیس میں عمر کو ملزم بنایا ہے۔ فی الحال عمر لکھنؤ جیل میں قید ہیں۔ Umar made accused in umesh pal murder case

امیش پال قتل کیس
امیش پال قتل کیس

پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی دھومن گنج پولیس نے امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کو بھی ملزم بنایا ہے۔ اس طرح امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کے ساتھ ان کی اہلیہ شائستہ پروین، بیٹے اسد، علی اور اب عمر بھی ملزم بن چکے ہیں۔ عمر پر بلڈر کو اغوا کرکے جیل لے جانے، مار پیٹ اور دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر دو لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ بعد میں عمر نے خودسپردگی کردی اور لکھنؤ جیل میں بند ہیں۔

دھومن گنج پولیس نے اب امیش پال قتل کیس میں لکھنؤ جیل میں بند عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر احمد کو ملزم بنایا ہے۔ اس کے لیے پولیس کی جانب سے تحریری کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ اب پولیس عمر کے خلاف بھی سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ پولیس کی تحریر میں عمر پر جیل کے اندر سے سازش رچنے کا الزام عائد کیا جائے گا۔ اس طرح عتیق احمد کے تینوں بیٹے امیش پال قتل کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔ اب اس قتل عام میں چائلڈ پروٹیکشن پلینٹ میں بند عتیق احمد کے صرف دو بیٹے رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو پریاگ راج کے دھومن گنج تھانہ علاقے کے جینتی پور علاقے میں امیش پال کو ان کے گھر کے باہر سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں امیش پال کی بیوی نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور اشرف کے ساتھ ساتھ نامعلوم افراد بشمول شائستہ پروین، گڈو مسلم اور عتیق احمد کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد اس معاملے میں بحث کے دوران پولیس نے گولی چلانے والوں اور ایک درجن معاوین اور سازش کرنے والوں کے ناموں کا انکشاف کیا اور انہیں ملزم بنایا۔ اب تک کی تفتیش میں عتیق احمد، ان کی بیوی شائستہ پروین، عتیق کا بیٹا اسد، علی، لکھنؤ جیل میں بند بڑا بیٹا عمر، عتیق کے بھائی اشرف، اشرف کی اہلیہ زینب، اشرف کے بہنوئی صدام، عتیق کی بہن عائشہ نوری، عتیق کے بہنوئی ڈاکٹر اخلاق اور ان کی دو بیٹیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kidnaping Case پراپرٹی ڈیلر اغوا معاملے میں عتیق کے بیٹے عمر کی آج عدالت میں ہوگی پیشی

امیش پال کے قتل کے بعد اس کیس میں ملوث عتیق احمد اور ان کے چھوٹے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو پولیس حراست میں قتل کر دیا گیا ہے جبکہ عتیق کے بیٹے اسد کو ایس ٹی ایف نے انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امیش پال کے قتل میں ملوث شوٹر غلام کو بھی ایس ٹی ایف نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا جب کہ شوٹر وجے چودھری عرف عثمان اور ارباز بھی پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں مارے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.