ETV Bharat / state

Shaista May Surrender in Prayagraj شائستہ پروین اور اشرف کی اہلیہ زینب سرینڈر کر سکتی ہیں، سکیورٹی سخت - عتیق احمد اور اشرف کے قتل

پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے بعد شائستہ پروین اور اشرف کی بیوی زینب سرینڈر کر سکتی ہیں۔ پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر عدالت کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تین تھانوں میں ان کے سرنڈر کی بحث بھی چل رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 5:32 PM IST

پریاگ راج: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور اشرف کا ہفتے کی رات قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اور اشرف کی اہلیہ زینب فاطمہ کے سرینڈر کرنے کے معاملے پر بحث تیز ہوگئی ہے۔ پولیس نے عدالت اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ عدالت کے اطراف میں ایل آئی یو کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پریاگ راج کے تین تھانوں میں سے کسی ایک میں شائستہ پروین کے خودسپردگی کی بات ہو رہی ہے۔ ان میں دھوم گنج تھانہ، خلد آباد تھانہ اور پورامفتی تھانہ شامل ہیں۔

عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین امیش پال قتل کیس میں ملزمہ بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے ان پر 50 ہزار روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ تب سے شائستہ پروین مفرور ہیں۔ بیٹے اسد کی موت کے بعد شائستہ پروین کے سرینڈر کرنے کی باتیں زور پکڑنے لگی تھیں۔ حالانکہ اسد کے سپرد خاک کے دوران ایک برقعہ پوش خاتون کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ تصویر شائستہ پروین کی تھی۔ عتیق احمد اور اشرف کو ہفتے کی رات گئے تین لوگوں نے قتل کر دیا۔ تب سے شائستہ پروین کے سرینڈر کرنے بات زور پکڑنے لگی ہے۔ بتایا گیا کہ اتوار کو شائشتہ اور اشرف کی اہلیہ زینب فاطمہ کے ہمراہ اسپیشل ریمانڈ مجسٹریٹ نریندر کمار کی عدالت میں خود کو سپرد کر سکتی ہیں۔ اس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری اور ایل آئی یو کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ خواتین پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ برقعہ نشین خواتین کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq And Ashraf Murder عتیق اور اشرف کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ایکسرے کے بعد کیا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.