ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کا پالتو کتے کی بھوک پیاس سے موت - امیش پال قتل معاملہ

شہ زور رہنما عتیق احمد نے پریاگ راج میں غیر ملکی نسل کے 5 کتے پال رکھے تھے۔ اب یہ کتے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں،کیونکہ عتیق احمد اور ان کے قریبی جیل میں ہیں۔

حفاظتی کتے بھوک پیاس سے نڈھال
حفاظتی کتے بھوک پیاس سے نڈھال
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:46 PM IST

حفاظتی کتے بھوک پیاس سے نڈھال

پریاگ راج:اترپردیش کے سابق رکن پارلیمان اور شہ زرو رہنما عتیق احمد اور اس کے قریبی جیل میں ہیں۔ چکیہ میں واقع اپنے پرانے بنگلے کی حفاظت کے لیے عتیق احمد نے غیر ملکی نسل کے 5 کتے پال رکھے تھے۔ اب ان کی مناسب دیکھ بھال اب نہیں ہوپارہی ہے، یہ کتے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں۔ ان میں سے ایک کتا جمعہ کو مر گیا۔ عتیق احمد کے پانچ پالتو کتوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے،جبکہ باقی 4 کتوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہے۔ محلہ کے لوگ بھی کتوں کو کھانا اور پانی دینے سے کتراتے ہیں۔ بتا دیں کہ عتیق احمد کے ساتھ ان کے گھر کے پالتو جانور بھی برے وقت سے گزر رہے ہیں۔ عتیق احمد کئی سالوں سے جیل میں ہیں۔ امیش پال کے قتل کے بعد عتیق احمد کے گھر میں پالے گئے 5 کتوں کو وقت پر کھانا پینا نہیں مل رہا ہے۔

تصویر
تصویر

24 فروری کو امیش پال قتل کیس کے بعد ان کتوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ 2 لوگ ان کتوں کی دیکھ بھال کرتے تھے، اب وہ کھانا پانی دینے کے لیے بھی نہیں پہنچ رہے، 4 1دن سے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ دریں اثناء برونو نامی کتا جمعہ کی صبح مردہ پایا گیا۔ کسی نے اسے وہاں سے جھاڑیوں میں پھینک دیا جبکہ اس سے پہلے کوئی کتا مرتا تھا تو اسے اٹھا کر دفن کیا جاتا تھا۔ عتیق احمد اور ان کے خاندان کو جاننے والے افراد کا کہنا ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بیٹوں کو کتوں کا بہت شوق تھا، عتیق احمد نے کتوں کی دیکھ بھال کے لیے دو لوگوں کو ملازم رکھا تھا۔

عتیق احمد کے گھر میں ہمیشہ غیر ملکی نسل کے کتے رہتے تھے۔لوگ بتاتے ہیں کہ ملائم سنگھ یادو جیسے رہنماجب عتیق احمد کے گھر جاتے تھے تو گھر والوں کے ساتھ ساتھ ان کتوں سے بھی ہاتھ ملایا کرتے تھے۔ ملائم سنگھ یادو کی کتے سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر بھی لی گئی۔ کئی سالوں بعد یہ تصویریں وائرل ہو رہی ہے۔ پچھلے 14 دنوں سے ان کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے دونوں ملازمین انہیں کھانا اور پانی نہیں دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے برونو نامی مادہ کتا بیمار ہو کر مر گیا۔ چکیہ کے علاقے میں عتیق احمد کے گھر کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ جب عتیق کو ان کتوں سے بچے ہوئے تو لوگ جمع ہو کر جشن مناتے تھے۔ اب اس برے وقت میں کتے کی لاش کو بھی نہیں دفنایا جا رہا۔ اسے لے جا کر سڑک کنارے جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی ہے۔ تاکہ کتے کی لاش کو نکالا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے قریبی خالد ظفر کے گھر بلڈوزر چلایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.