ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ساتویں عالمی ادبی میلہ میں اٹل بہاری واجپئی نیشنل ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی معروف شخصیات کو ان کے غیر معمولی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔جن میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈاکٹر دیا پرکاش سنہا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔
اس کے ساتھ اسٹیچو آف یونٹی کے ڈیزائنر رام وی ستور ، کتھک ڈانسر پدمشری شونا نارائن ، کلاسیکل ڈانسر پدمشری پرتیبھا پرہلاد ، کتھک ڈانسر پدمشری پرینا شریمالی ، گلوکارہ پدمشری مالنی اوستھی کو فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ماروا اسٹوڈیو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ وزیر اعظم ہونے کے علاوہ اٹل جی ایک بہت اچھے ادیب اور شاعر رہے ہیں، جن کی نظموں کو سنتے ہی جوش پیدا ہو جاتا ہے۔
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/atalbiharivajpayeenationalaward-up-noida-upur10010_17092021174932_1709f_1631881172_772.jpg)
اس کے علاوہ ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر سروجنی نائیڈو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سروجنی نائیڈو بین الاقوامی ایوارڈ کے نام پر ایوارڈ دیا گیا، جس کے لیے معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام انجام دینے والے 100 ملکی اور غیر ملکی خواتین کو منتخب کیا گیا۔روانڈا کی ہائی کمشنر موکنگیرا، تیونس کی سفیر حیات تلیبی ، لیسوتھو کی وزیر خارجہ میٹسیپو رام کوے اور کرن چوپڑا کو بھی یہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس میلے میں مشاعروں کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز شعرا جیسے لکشمی شنکر باجپائی ، ڈاکٹر خالد علوی ، ڈاکٹر رحمان مصور ، پرتاپ سومونشی ، ناظم نقوی ، علینہ عطر ، ممتا کرن ، جشن ہند کے بانی ڈاکٹر مردولا ٹنڈن اور سشیل بھارتی نے اپنی غزلیں اور نظمیں پیش کیں۔