اترپردیش کے کانگریس صدر اجے کمار للو نے ہفتہ کو کہا کہ یوگی حکومت کو بتانا چاہیے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت کے ذمہ دار آگرہ کے پارس ہسپتال کو کلین چٹ دینے کی بنیاد کیا ہے۔
کمار للو نے کہا کہ کورونا مریضوں کی آکسجین کی کمی کے بعد کی گئی ماک ڈرل سے ہوئی اموات پر دیتھ آڈت کمیٹی کی رپورٹ حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والی ہے۔ حکومت بتائے کہ اگر آکسیجن دستیاب تھی تو اسپتال میں ماک ڈرل کیوں کیا گیا تھا۔ جب رپورٹ میں یہ کہا جارہا ہے کہ 5 منٹ کے لئے ماک ڈرل کی گئی، جس سے 22 افراد کی اموات ہونا اسپتال کے مالک کے ذریعہ قبول کیا گیا ہے تو پھر بھی انسانیت کے قتل کے خطاوار ہسپتال کو کلین چٹ کیوں اور کس کی شبیہ بچانے کے لیے دی گئی۔
مزید پڑھیں:
کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے نہیں دے سکتے: مرکزی حکومت
انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اموات کا جواب چاہتے ہیں۔ ماک ڈرل کے لیے ذمہ دار اسپتال مالک کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے کلین چٹ کس کے اشارے پر دی گئی ہے، یہ بتانے کے ساتھ ہی یہ بھی ریاستی حکومت کو بتانا ہوگا کہ ہسپتال مالک کا بی جے پی سے کیا رشتہ ہے۔
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ چار رکنی دیتھ آڈت کمیٹی و دو رکنی جانچ ٹیم کی رپورٹ بی جے پی حکومت کی داغ دار شبیہ پر لیپاپوتی کرنے کی سازش ہے۔ ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا لگاتار گھناؤنی سازش کرتی چلی آرہی ہے۔
کورونا کے خوفناک قہر کے وقت ریاستی حکومت مریضوں کو آکسیجن دستیاب کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
یہ پڑھیں: شیوم دوبےکےخلاف این ایس اے، درج