ETV Bharat / state

World Disability Day 2022 اے ایم یو میں عالمی یوم معذور کے موقع پر پر معاون آلات تقسیم کیے گئے - عالمی یوم معذور کے موقع پر پر معاون آلات تقسیم

اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو با اختیار بنانے اور زندگی کے سماجی و اقتصادی پہلوؤں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے معذور افراد کی ضروریات اور چیلنجز کے بارے میں بھی بات کی اور ان کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کا مشورہ دیا۔ International day of persons with disabilities

عالمی یوم معذور
عالمی یوم معذور
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 8:30 AM IST

علی گڑھ: معذور افراد کے بین الاقوامی دن پر پروگرام کے مہمان خصوصی، وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ اے ایم یو مختلف صلاحیتوں کے حامل طلبا کو ان کی روزمرہ کی زندگی میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پر عزم ہے اور انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ ان طلباء کے لیے تمام فلاحی اسکیمیں مناسب طریقے سے لا گو ہوں اور یہ کہ وہ تمام مواقع کے ساتھ رکاوٹ سے پاک ماحول میں رہیں جس میں ضروری تحفظات شامل ہیں۔اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران نے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو با اختیار بنانے اور زندگی کے سماجی و اقتصادی پہلوؤں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے معذور افراد کی ضروریات اور چیلنجز کے بارے میں بھی بات کی اور ان کی مدد کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کا مشورہ دیا۔ International day of persons with disabilities

پروفیسر عفیف اللہ خان (او ایس ڈی ڈیولپمنٹ) نے مختلف صلاحیتوں کے حامل طلبا کی اعتماد سازی کے پروگراموں میں شمولیت پر زور دیا۔ پروفیسر عبد العلیم (ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر ) نے ان طلبا کے لیے ریمپ اور لفٹ جیسی خصوصی سہولیات کے ساتھ رہائشی ہاٹلز کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پروفیسر مانویند کمار (کوآرڈینیٹر سینٹر فار دس ابیلیٹی اینڈ ری ہیبلیٹیشی اسٹڑیز) نے بتایا کہ اے ایم یو معزور طلبہ کے لیے تمام اسکیموں کو لاکو کرنے میں ہمیشہ سرگرم رہی ہے اور یونیورسٹی میں ان کے لیے ایک خصوصی روسٹر ریز رویشن رجسٹر بھی موجود ہے۔ معذوری اور باز آبادکاری کے مرکز میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پچاس مختلف صلاحیتوں کے حامل طلبا کو وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل، ریکارڈر، ہیڈ فون، پین ڈرائیو، اسمارٹ کین اور فولڈ ایبل اسٹکس جیسے معاون آلات تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں:عالمی یوم معذور: وزیر اعظم مودی کا اظہار یکجہتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.