ETV Bharat / state

Asif Ahsan File Nomination گیا موینسپل انتخابات میں نیوکریم گنج حلقہ سے آصف احسن نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن

گیا میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں نو جون کو انتخاب ہوگا ، آج وارڈ نمبر 26 نیوکریم گنج سےآصف احسن نے پرچہ داخل کرکے اپنی امیدواری پیش کی ہے یہاں اس وارڈ میں ابرار احمد عرف بھولامیاں کے استعفیٰ کے بعد ضمنی انتخاب ہونا ہے

وارڈ نمبر 26 نیوکریم گنج سے آصف احسن نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا

author img

By

Published : May 16, 2023, 4:51 PM IST

وارڈ نمبر 26 نیوکریم گنج سے آصف احسن نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا

گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کی وارڈ نمبر 26نیو کریم گنج میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ گیا کارپوریشن کی سب سے خاص نشست اب نیوکریم گنج ہی ہوگئی ہے۔ یہاں سے سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو بھی نامزدگی کا پرچہ داخل کریں گے۔اس وارڈ سے ابرار احمد نےموہن شریواستو کے لئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وارڈ اس لئے بھی خاص ہوگیا ہے کیونکہ یہاں قریب سات ہزار ووٹر ہیں۔اس میں مسلم ووٹروں کی تعداد 6900 ہے۔ یہ وارڈ مسلم اکثریتی وارڈ ہے۔اس میں صرف ایک امیدوار ہندو طبقہ سے ہے۔ یہاں سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد نے اپنے دوست موہن شریواستو کے لئے ہی استعفیٰ دے کرانہیں بلامقابلہ جیت درج کروانے کی کوشش کی تھی۔ تاہم بلامقابلہ کا معاملہ اب نہیں ہے۔

یہاں سے وارڈ کے ایک نوجوان آصف احسن نے دعویداری پیش کردیا ہے۔ آصف احسن کا تعلق ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال خاندان سے ہے۔ ان کے والد سرکاری ٹیچر تھے۔ آصف احسن کے بڑے بھائی عارف احسن بہار کیڈر 2018 بیچ کے آئی اے ایس ہیں۔ آصف نے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ وارڈ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہاں اگر دیکھا جائے تو شہر میں وارڈ ہونے کے باوجود یہاں کئی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ ایک ایسے شخص کو یہاں کے سابق کونسلر نے امیدوار بنایا ہے جن پر کرپشن کا سنگین الزام بھی لگتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ex Councillor Abrar Ahmed گیا کے وارڈ نمبر چھبیس میں نو جون کو ضمنی انتخابات

ان کے والد ماسٹر قمرالدین انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ان کے وارڈ میں سڑک اور پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جو آج تک حل نہیں ہوا ہے۔ اس کو حل کرانے کی متعدد بار کی کوشش کی گئی تاہم آج تک حل نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.