مظفرنگر: محرم الحرام کی دس تاریخ سید الشہدا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ میدان کربلا میں شہید کر دیئے گئے تھے امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ دین کے لیے شہید ہونے گوارا کیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
ماتمی جلوس میں موجود مولانا زیدی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج 10 محرم یوم عاشورہ کا جلوس مظفرنگر کی سبھی امام بارگاہوں سے نکالا گیا انہوں نے بتایا کہ مظفرنگر میں چودہ امام بارگاہ ہیں ان سبھی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالا گیا جو شہر کی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچا۔ وہیں مظفر نگر کے مختلف مقامات پر رات میں مجلس کا اہتمام کیا جائے گا آج کے جلوس کو لے کر مظفر نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاریاں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Ruckus During Tazia: تعزیہ جلوس کے دوران ہنگامہ، چھ افراد زخمی