بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے نیشنل ہائی وے مادھو سنگھ میں ہفتہ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی کی آمد پر کارکنوں نے جم کر ہنگامہ مچایا اور خواتین کے ساتھ دھکا مکی کی۔ اس سے ناراض اویسی پروگرام چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
وارانسی سے پریاگ راج جاتے وقت اسد الدین اویسی کو بھدوہی کے مادھو سنگھ میں رکنا تھا۔ جیسے ہی قافلہ پروگرام کی جگہ پر نیشنل ہائی وے پر پہنچا۔ تبھی پروگرام اسٹیج پر موجود کچھ پارٹی کارکنان بھاری بھرکم مالا لے کر ان کی کار کے پاس پہنچ گئے۔ اس درمیان کارکنوں نے دھکا مکی شروع کر دی۔
مزید پڑھیں:
پارٹی کی خاتون مورچہ کی ضلع صدر رخسانہ بیگم اور ان کی ٹیم میں شامل خواتین کا الزام ہے کہ ان کے ساتھ دھکا مکی کی گئی۔ کارکنوں کی اس حرکت سے ناراض اسد الدین اویسی فوراً کار میں سوار ہوئے اور فافلے کے ساتھ نکل گئے۔ ادھر ڈویژن سکریٹری محمد عمران سے خواتین نے معافی طلب کی ہے۔
یواین آئی