میرٹھ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، وہیں ملک میں کورونا کے معاملے Corona Cases Increase میں تیزی سے ہورہے اضافے کے سبب کے ملک کے مختلف ریاستوں میں حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن کے تحت نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
کورونا معاملے کو دیکھتے ہوئے اترپردیش الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے تمام اجتماعی تقریبات اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے Election Commission Bans Public Rallies۔ اس سے نہ صرف سیاسی جماعتیں متاثر ہوئیں ہیں بلکہ سیاسی ریلیوں میں استعمال ہونے والے دیگر ساز و سامان سے وابستہ کاروبار پر بھی برا اثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections 2022 کو سات مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔