اتر پردیش کے نوئیڈا فلم سٹی کے ماروا اسٹوڈیو میں 14ویں گلوبل فلم فیسٹیول 14th Global Film Festival Noida کے دوسرے دن فلمی فنکاروں، موسیقاروں کے ساتھ ساتھ گلوکاروں کا سنگم دیکھنے کو ملا۔
اس موقع پر بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا نے بھی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے جیسے ہی کہا، 'ایسی لگی لگن میرا ہو گئی مگن' بھجن گایا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے اور پورا ماحول سرشار ہوگیا۔ لیکن جیسے ہی ارون بخشی نے پنجابی پاپ گایا تو طلبہ بھانگڑا کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اس تقریب میں 'ٹوکن دی ٹریژر' فلم کا ٹیزر دکھایا گیا جس میں اداکار روی کشن کی بیٹی ریوا کشن اور نئے اداکار ابھیشیک کے ساتھ موسیقار دلیپ سین، ہرش گپتا، ہدایت کار روی کلا گپتا، آکانشا بھلا اور جمہوریہ چلی کے سفیر جوآن اینجیلو نے شرکت کی۔
چلی کے سفیر نے کہا کہ میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں، یہاں کے طلبہ اور مہمان کی مثبتیت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14th Global Film Festival Noida: نوئیڈا: 14ویں عالمی فلم فیسٹول کا دھوم دھام سے افتتاح
اس موقع پر سندیپ ماروا نے کہا کہ مجھے دو سال بعد آپ سب سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔ کورونا نے ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کر دیا تھا، 'میں چاہتا ہوں کہ میرے ادارے کے تمام طلبہ آنے والے مہمانوں سے زندگی گزارنے کا فن سیکھیں۔
انوپ جلوٹا نے طلبہ سے کہا کہ خوب مزہ کریں،خوب محنت کریں، بہت کچھ سیکھیں اور اپنے اہداف طے کریں۔