میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع میرٹھ کالج کے شعبہ ڈیفنس اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، میرٹھ میں ایک دو روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔اس نمائش میں کشمیری ثقافت اور تاریخ کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ شعبہ ڈیفنس اسٹڈیز میں کالج کی جانب سے منعقدہ نمائش میں اس آرٹ گیلری میں ریاست کے مختلف خطوں کے آرٹ کے طلباء نے اپنی اپنی صلاحیت کا نمونہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ طلباء کی طرف سے جموں و کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی پینٹنگز کی نمائش کی گئی۔
نمائش میں لگائی گئی تصاویر میں جموں کشمیر اور لداخ کے ثقافتی ورثے اور تاریخ کو دکھائی گئی ہے، ساتھ ہی جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثے اور کشمیریت کو بچانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی تصویروں کے ذریعہ عوام کے سامنے پیش کی گئی۔ نمائش کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم اپنی طرف سے کشمیر اور لداخ کی تاریخ اور کلچر کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔اس میں کتنی کامیابی ملی ہے اس کے بارے میں ہم نہیں بلکہ عام لوگ بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Seminar On J&K Sankalp Divas In Meerut جموں وکشمیر یوم قرارداد کے موقع پر میرٹھ میں تقریب کا اہتمام
ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس نمائش میں ملک کی دوسری ریاستوں کے طلباء کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا بھی منوایا۔