شایدکہ یہ پہلا موقع ہوگا جب رمضان المبارک کے دوران روزہ دار اپنے گھروں میں عبادت کریں گے۔ نہ ہی افطار کے لئے مساجد میں میں دستر خوان بچھائے جائینگے اور نہ ہی مساجد نمازتراویح ادا کی جائیگی۔ اس دفعہ چاند دیکھنے کے وقت سماجی فاصلہ کا خیا ل بھی رکھا جائیگا۔
ادارہ شریعہ فرنگی محل میں چاند دیکھنے کا خصوصی انتظام ہر سال کی طرح رواں سال بھی کیا گیا ہے۔ مفتی ابوالعرفان فرنگی نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس دفعہ مہلک وبا کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے مد نظر آمدورفت میں دشواری ہے ۔لہٰذا تمام قریبی اضلاع کے علماء کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فرنگی محل میں پرانی روایات کے اعتبار سے تشریف نہ لائیں بلکہ فون کے ذریعے یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے چاند دیکھنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔
فرنگی نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ وقت رہتے چاند کی شہادت کے سلسلے میں یا اگر چاند دیکھ لیتے ہیں تو ان فون نمبرات پر اطلا ع دے سکتے ہیں۔
نمبرات مندر جہ ذیل ہیں۔
9807404508/ 8052615777/ 9044842922 ۔