ETV Bharat / state

International Women’s Day At AMU: عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام - اے ایم یو میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے شعبۂ کمیونٹی میڈیسن کے فیکلٹی ممبران اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی)،جواں علاقے میں خواتین کی صحت سے متعلق بیداری پروگراموں کے ساتھ یوم خواتین منایا۔ AMU Celebrates International Women’s Day

پروگرامز کا اہتمام
پروگرامز کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 10, 2022, 12:19 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور اسکول میں طلبہ اور اساتذہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا۔AMU Celebrates International Women’s Day

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے شعبۂ کمیونٹی میڈیسن کے فیکلٹی ممبران اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ ٹی سی)، جواں علاقے میں خواتین کی صحت سے متعلق بیداری پروگراموں کے ساتھ یوم خواتین منایا۔

اس موقع پر پرائمری اسکول میں طالبات کو صفائی کی اہمیت،خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کے صحت کے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔ اوراس دوران طالبات کے درمیان سینیٹری نیپکن اور آئرش، کیلشیم اور فولک ایسڈ کی گولیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

شعبۂ سیاسیات میں یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم میں ڈاکٹر غزالہ جمیل (سینٹر فار اسٹڈی آف لاء اینڈ گورننس، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی) نے بھارت میں خواتین کے حقوق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حقوق نسواں کی تحریکوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے کے طریقوں کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب اے ایم یو، اے بی کے ہائی سکول گرلز میں صنفی مساوات کے بارے میں منعقدہ پروگرام میں پروفیسر قدسیہ تحسین (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی)، ڈاکٹر ثمینہ (پرنسپل) اور ڈاکٹر صبا حسن (وائس پرنسپل) نے طالبات کو تاکید کی کہ وہ صنفی طور سے مساوی دنیا بنانے اور خواتین کی کامیابیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ان کی حصہ داری کو تسلیم کرنے میں مدد کریں۔ اس موقع پر اسکول میں مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

سینیئر سیکنڈری اسکول گرلز میں سمیرا انور کو یوم خواتین کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلہ بعنوان 'ہندوستان میں خواتین کی تعلیم کے مسائل اور چیلنجز' کا فاتح قرار دیا گیا، جب کہ منروا رائےزادہ کو دوم اور علمہ رضوی کو سوم قرار دیا گیا۔

طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اسکول پرنسپل نغمہ عرفان نے مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں اور حصہ داری پر تبادلہ خیال کیا اور تمام صنفی تعصبات، دقیانوسی تصورات اور امتیاز سے پاک معاشرے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.