ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ پولیس کی جانب سے سوامی وویکانند کی سالگرہ پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
سب سے پہلے پولیس لائین میں طلبہ کو ملک میں امن برقرار رکھنے اور آس پاس صاف صفائی رکھنے کی حلف دلائی گئی۔
اس کے بعد سائیکل ریلی نکالی گئی، بعد میں سائیکل ریلی میں تین طلبہ کا مومینٹو دیا گیا۔
واضح رہے کہ وویکانند کی سالگرہ یوم نوجوان بہبود کے طور پر منائی جاتی ہے۔
اس موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے، پولیس لائین میں سب سے پہلے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وویکانند کی شخصیت، افکار اور کار حائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
اس کے بعد انہوں نے تمام طلبہ کو ملک کی سالمیت بنائے رکھنے اور اپنے آس پاس صاف صفائی رکھنے کی حلف دلائی۔
اس کے بعد انہوں نے اسکولی طلبہ کی ساییکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، بعد میں انہوں نے سائیکل ریلی کے پہلے تین فاطحین کو یادگاری نشان دے کر اعزاز سے نوازا ۔
اس موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے یوتھ کلب تشکیل کیا گیا، ایس پی نے یوتھ کلب کی ہر قسم سے مدد کی یقین دہنای کرائی اور امید ظاہر کی کہ یہ یوتھ کلب نوجوانوں کے بہبود کے لئے نمایاں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: ٹریفک نظام درست کرنے کے لئے نئے ایس پی کمربستہ