مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ریاستی حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق 12 مئی سے ریاست کے تمام مدارس میں قومی ترانہ کے اہتمام کو لازم کیا گیا، تمام تسلیم شدہ مالی امداد یافتہ مدارس اور غیر مالی امداد یافتہ مدارس میں اسے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق مظفر نگر کے تمام مدارس میں صبح کی دعائیہ مجلس میں قومی ترانہ گایا گیا۔ Yogi Govt Makes National Anthem Recital Mandatory In UP Madrasas
اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے رجسٹرار ایس این پانڈے نے نو مئی کو تمام اضلاع کے اقلیتی بہبود افسران کو اس پر عمل آوری کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد سے قومی ترانہ جن گن من گانا اب تمام مدارس میں لازم کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ 24 مارچ کو بورڈ میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا اس میں صبح کی دعائیہ مجلس میں قومی ترانہ گانے لازمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، رمضان کے بعد 12 مئی سے تمام مدارس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گیا تھا اور یہ حکم اس دن سے ہی نافذ ہو گیا تھا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاسیز شروع ہونے سے قبل اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے قومی ترانہ گایا جائے گا یہ تمام تسلیم شدہ مالی امداد یافتہ اور غیر مالی امداد یافتہ مدارس میں اسے حکمنامے کو نافذ کیا جائے گا۔
- مزید پڑھیں:National Anthem Mandatory in UP Madrasas: یوپی کے مدارس میں کلاسز سے قبل قومی ترانہ لازمی
مظفرنگر کے مدرسہ عثمانیہ تعلیم القرآن کہ مینیجر طاہر انصاری نے بتایا کہ ہمارے مدرسے میں تقریباً تین سو بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل آوری کرتے ہوئے صبح کی دعائیہ مجلس میں قومی ترانہ گایا گیا ،ہم حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں میں وطن سے محبت بڑھے گی یہ نظم و ضبط حب الوطنی کا درس دے گا۔