بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی مشہور و معروف علمی، ادبی اور دینی شخصیت مولانا ثنا عباس کی برسی کے موقع پر جمعہ کو مولانا سنا عباس ٹرسٹ کی جانب سے سبیل کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلا تفریق مذہب و ملت کے سبھی راہگیر کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلایا گیا Celebrate Anniversary of Maulana Sana Abbas in Barabanki
۔واضح رہے کہ مولانا ثنا عباس دینی کاموں کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی مسلسل سرگرم رہتے تھے۔ بارہ بنکی شہر کی عسکری حال مسجد کے امام مولانا محمد رضا کے مطابق مولانا سنا عباس بہت ہی کم عمر میں دنیا سے رحلت فرما گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے دینی اور سماجی حلقے میں نمایاں کار انجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ اصل اسلام صرف عبادت کو انجام دینا نہیں ہے بلکہ اصل اسلام خدمت خلق ہے۔
ثنا عباس نے لوگوں کے دلوں میں بسی اس غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی تھی، ان کی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی سبیل کی انہوں نے ستائش کی اور کہا کہ آج کے ماحول میں جب مذہبی فرقہ پرستی زوروں پر ہے، ایسے میں لوگوں کو پانی اور شربت پلا کر محبت کا پیغام دینا بہت اچھی پہل ہے۔ اس قسم کے پروگرام کر کے مرحومین کو ایصال ثواب پہچانا بہت ہی نیک کام ہے۔
مزید پڑھیں:
- Six People Arrested In Barabanki: بارہ بنکی میں ماحول بگاڑنے کی کوشش ناکام، چھ لوگ گرفتار
- Cong Minority Committee on Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی معاملے پر بارہ بنکی کانگریس اقلیتی کمیٹی کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
وہیں اس موقع پر موتھری مسجد کے امام جمعہ ابن عباس زیدپوری نے کہا کہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب میں اس وقت جو زہر گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے لیے سبیل کا اہتمام کر کے محبت کا پیغام دینا قابل ستائش عمل ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس قسم کے کام ہوتے رہیں گے۔