ETV Bharat / state

گھرمیں ہی میں عبادت کا اہتمام کریں - More than five people gather in any mosque

ضلع رامپور کے ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے گزشتہ روز ضلع انتظامیہ سے مسجد میں نماز کے لئے 7 سے 10 دس افراد کی اجازت مانگی تھی۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے اس بات کی اجازت نہیں دی۔

گھرمیں ہی میں عبادت کا اہتمام کریں
گھرمیں ہی میں عبادت کا اہتمام کریں
author img

By

Published : May 14, 2020, 10:40 PM IST

رمضان المبارک کے آخری عشرے کی ایک خاص عبادت ہے اعتکاف۔ اس مرتبہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری لاک ڈاؤن میں یہ عبارت بھی متاثر ہوتی نظر آ رہی ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے گزشتہ روز ضلع انتظامیہ سے مسجد میں نماز کے لئے 7 سے 10 دس افراد کی اجازت مانگی تھی۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے اس بات کی اجازت نہیں دی۔

جانکاری کے مطابق گذشتہ روز جامع مسجد رامپور اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ سے ملاقات کرکے مختلف مطالبات کا ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔

اس میمورنڈم میں جہاں دیگر مطالبات کئے گئے تھے، وہیں رمضان کے آخری عشرے میں ادا کی جانے والی عبادت اعتکاف کی بھی اجازت مانگی گئی تھی۔

اس میمورنڈم میں کہا گیا تھا کہ ضلع کی تمام مساجد میں متعینہ طور پر پانچ افراد ہی نماز پڑھتے ہیں۔ ابھی تک پوری ذمہ داری کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس لئے رمضان کی آخری عشرے میں ایک خاص عبادت ہوتی ہے، جس کو اعتکاف کہتے ہیں۔ اس میں دس روز تک چند لوگ مساجد میں ہی قیام کرتے ہیں۔ اور اس کی شرط یہ ہے کہ مسجد کے باہر بالکل نہ نکلا جائے اگر جان بوجھ کر کوئی نکلتا ہے تو اس کی عبادت ختم جاتی ہے۔ یہ ایک طرح سے کورنٹائن کی طرح ہوتا ہے۔ جس میں سب سے الگ تھلگ رہنا ہوتا ہے اور مسجد میں رہنے اور سونے وغیرہ میں بھی دو میٹر کا فاصلہ رکھا جاتا ہے۔

اس لئے ہماری گزارش ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں اس عبادت کے لیے چھوٹی مسجد میں پانچ اور بڑی مسجد میں سات سے دس لوگوں کو اعتکاف میں پیٹھنے کی اجازت دے دی جائے، اس دوران عوامی دوری کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ حالانکہ اس مطالبہ کے بعد بھی ضلع انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی کہ پانچ سے زائد لوگ کسی بھی مسجد میں جمع ہوں۔

جس کو دیکھتے ہوئے بزرگ عالم دین اور جامع مسجد رامپور کے امام مفتی محبوب علی صاحب نے مسلمانوں سے گھروں میں ہی رہ کر اعتکاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ اپنے گھروں میں ہی کوئی ایسی جگہ متعین کر لیں جہاں آپ فرض نمازوں سے لے کر تمام نوافیل اور دیگر ذکر و ازکار کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.