ETV Bharat / state

Arms in AMU RM Hall اے ایم یو کے آر ایم ہال سے اسلحہ برآمد - اے ایم یو کے آر ایم ہال سے اسلحہ برآمد

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے راس مسعود (آر ایم) ہال سے پولیس اور یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم نے گژشتہ روز دیر رات چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد کیا ہے۔ اس ضمن میں انڈرگریجویٹ کے طالب علم عبدالحق کے نام ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

اے ایم یو کے آر ایم ہال سے اسلحہ برآمد
اے ایم یو کے آر ایم ہال سے اسلحہ برآمد
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:42 PM IST

علیگڑھ: بانیٔ درسگاہ سرسید احمد خان کے پوتے راس مسعود کے نام سے منسوب علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے رہائشی ہال راس مسعود (آر ایم) میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہو گیا جب اچانک پولیس اور یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم نے ہال کے وارڈن روم پر چھاپہ مارا۔ یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر بتایا گزشتہ دیر رات تقریباً ایک بجے علیگڑھ پولیس نے اے ایم یو پراکٹوریئل ٹیم کی موجودگی میں آر ایم ہال میں وارڈن روم میں چھاپہ مارا تھا، چھاپہ کے دوران پایا گیا کہ کچھ طلباء غیر قانونی طریقہ سے وہاں رہ رہے تھے اور کمرے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پراکٹر نے مزید بتایا اے ایم یو میں زیر تعلیم انڈر گریجویشن کے طالب علم عبدالحق کے یونیورسٹی ہال میں غیر قانونی طریقے سے رہنے اور اسلحہ برآمد ہونے کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ہال میں چھاپے کے دوران معلوم چلا کہ ہال کے وارڈن روم میں رہنے والے کچھ لوگ یونیورسٹی کے طلبہ نہیں ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو جن کا الاٹمنٹ آر ایم ہال میں ہے ہی نہیں اور دس سے زیادہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آر ایم ہال کے موجودہ پرووسٹ پروفیسر محمد آصف ہیں جن کو کچھ ماہ قبل ہی ہال کا پرووسٹ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کی سب سے بڑی رہائشی یونیورسٹی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات تقریباً 22 رہائشی ہال میں رہتے ہیں۔ ہر ہال میں ایک پرووسٹ اور ہاسٹل کی تعداد کے مطابق وارڈن ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.