ETV Bharat / state

Arms Factory Seized in Ghaziabad: غازی آباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:55 AM IST

غازی آباد کے نیواری پولیس اسٹیشن نے غیر قانونی اسلحہ بنانے اور فروخت کرنے والے ایک گروہ کو پکڑا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔ Arms factory seized in Ghaziabad

غازی آباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

ریاست اترپردیس کے ضلع غازی آباد کے نیواری تھانہ علاقے میں پولیس نے اسلحہ بنانے والے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ جو مندر کے کھنڈر میں اسلحہ کا کارخانہ بنائے ہوئے تھے۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 29 غیر قانونی ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔ Arms Factory Seized by Ghaziabad Police

ایس پی دیہات ایراج راجہ کے مطابق، یہ کارخانہ پٹلا گاؤں کے قریب چل رہا تھا۔ ملزمان کی شناخت انس عرف راجہ ارتھلا (غازی آباد)، ارسلان مہالکا (میرٹھ) اور لاوی نندلوئی (علی گڑھ) کے طور پر کی گئی ہے۔ اس گینگ کا ماسٹر مائنڈ لوی ہے۔ وہ علی گڑھ کے تھانہ لودھا سے پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق موقع سے 315 بور کے 9 پستول، 20 آتشیں اسلحہ اور بندوقیں بنانے کا سامان ملا ہے۔ Ghaziabad police arrested three arms smugglers

یہ بھی پڑھیں: Illegal Arms Factory Busted In Moradabad: مرادآباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، چھ ملزمین گرفتار

ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ ماضی میں وہ میرٹھ کے اسلحہ سپلائی کرنے والوں سے اسلحہ کی سپلائی لیتے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے غازی آباد کے جنگل میں اپنی فیکٹری کھول لی اور اسلحے کو اسمبل کرکے سپلائی کرنے لگے میرٹھ کے مہالکا گاؤں میں بہت سے اسلحہ اسمگلر پہلے سے ہی رہتے ہیں۔ ان اسمگلروں کا نیٹ ورک میرٹھ کے رادھنا گاؤں سے جڑا ہوا ہے جو اسلحہ بنانے اور بیچنے کے لیے بدنام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رادھانا گاؤں کے کچھ لوگوں نے دہائیوں پہلے بہار کے مونگیر سے ہتھیار بنانا سیکھا تھا، اس کے بعد انہوں نے یہ کاروبار میرٹھ اور مغربی یوپی میں شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.