ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نوئیڈا میں حکومت ہند کے زیر اہتمام اپرینٹس میلہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر بطور مہمان ڈائرکٹر جنرل آف ٹریننگ نیلم شامی راؤ نے آئی ٹی آئی کرنے والے ٹرینیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اپرینٹس شپ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیر اعظم نوجوانوں کو ہنر مند، کارگر بنانے کے لیے خصوصی مہم چلا رہے ہیں۔'
انہوں نے میلے میں آنے والے طلباء اور صنعتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔
گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نوئیڈا کے پرنسپل اور نوڈل آفیسر منوج سنگھ نے بتایا کہ 'حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ پورٹل پر رجسٹرڈ 46 اداروں اور 63 نان پورٹل رجسٹرڈ اداروں نے اپرینٹس میلے میں حصہ لیا، جس میں یاماہا انڈیا لمیٹڈ، یو۔ فلیکس، موبیگ (Mobage)، الکومپانکس (Elcomponics) اداروں کے منیجر موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
ساتھ ہی وہ ادارے جو پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں تھے، انہیں پورٹل پر رجسٹر کروا کر فوری کارروائی کی گئی۔ اس میلے میں کل 1024 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے مجموعی 508 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔