ETV Bharat / state

Appointment of Additional Judges تین ہائی کورٹس میں تیرہ ایڈیشنل ججوں کی تقرری - الہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز

مرکزی حکومت نے الہ آباد، مدراس اور کرناٹک ہائی کورٹس کے لیے 13 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ Additional Judges for Madras High Court

تین ہائی کورٹس میں تیرہ ایڈیشنل ججوں کی تقرری

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:11 PM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پیر کو تین ہائی کورٹس کے لیے 13 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ سرکاری نوٹس کے مطابق، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دو جوڈیشل افسران اور 11 وکلاء کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی اجازت دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، الہ آباد میں چھ، مدراس میں پانچ اور کرناٹک ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے عہدے پر سید قمر حسن رضوی، منیش کمار نگم، انیش کمار گپتا، نند پربھا شکلا، کشتیج شیلیندر اور ونود دیواکر کو مقرر کیا گیا ہے۔

مدراس ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے عہدے پر وکلاء لکشمنا چندر وکٹوریہ گووری، پللئی پکم بہوکٹومبی بالاجی، کندھاسامی کولندائیلو رام کرشنن کے علاوہ جوڈیشل افسران رامچندرن کلامتھی اور کے گووندراجن تلکواڑی کوتعینات کیا گیا ہے۔ وکلاء - وجے کمار اداگوڑا پاٹل اور راجیش رائے کلنگلا کو کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے ان وکلاء اور جوڈیشل افسران کو بطورایڈیشنل جج ترقی دینے پر ایک ٹویٹ میں انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: Five New Judges in Supreme Court پانچ نئے جج سپریم کورٹ میں شامل، سی جے آئی چندر چوڑ نے دلایا حلف

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو پیر کو پانچ نئے جج مل گئے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے ججوں کو حلف دلایا۔ اب سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔ راجستھان، پٹنہ اور منی پور کی ہائی کورٹس کے تین چیف جسٹس، جسٹس پنکج متل، جسٹس سنجے کرول اور پی وی سنجے کمار نے حلف لیا۔ اس کے ساتھ پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس منوج مشرا نے حلف لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.