علی گڑھ: تیس برسوں سے تدریس و تحقیق سے وابستہ پروفیسر رفیع الدین نے بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں 90 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، جن میں آر سی ایس ایڈوانسیز، جرنل آف الیکٹروکیمیکا ایکٹا، ڈی سالینیشن، جرنل آف الیکٹروانالیٹیکل کیمسٹری، میٹیریئل سائنس اینڈ انجینئرنگ کیمسٹری، سیریمکس انٹرنیشنل جرنل آف نینو پارٹیکلس، جرنل آف سول-جیل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جرنل آف پورس میٹیریئلز اور انٹرنیشنل جرنل آف نینو پارٹیکلس، کولائیڈس اور سرفیسز 'بی' اور 'اے' شامل ہیں۔ انھیں 1992 میں حکومت ہند اور برٹش کونسل، یو کے کی طرف سے کیمسٹری میں نہرو صد سالہ برٹش فیلوشپ عطا کی گئی۔ انھوں نے کینٹربری، انگلینڈ کی کینٹ یونیورسٹی میں کیمیکل لیباریٹری میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ مکمل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنا یوم تاسیس بھولا
پروفیسر رفیع الدین 2007 سے 2012 تک پانچ سال تک کوآرڈینیٹر، انڈسٹریل کیمسٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مسلسل دو بار یونیورسٹی کورٹ ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، اور محمد حبیب ہال کے پرووسٹ، ایگزیکٹیو کونسل اور اکیڈمک کونسل کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی خاص دلچسپی کے شعبوں میں سالڈ اسٹیٹ کیمسٹری، سالڈ اسٹیٹ ایونکس، الیکٹرو کیمسٹری اور سنتھیٹک کمپوزٹ ممبرین، اور نینو پارٹیکلز کی تشکیل جیسے موضوعات شامل ہیں۔