اس کے تحت اترپردیش کے تمام منظور شدہ مدرسوں پر ای۔فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر نند گوپال نندی اس بات کی جانکاری دی ہے۔
نند گوپال نندی نے کہا کہ 2021 میں حج کے سفر پر جانے والے عازمین حج کی سہولت کے لیے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مرادآباد: کسانوں کے احتجاج میں کانگریس پارٹی شامل
انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام 560 سبسڈی والے مدارس پر ای۔فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں سے مفت میں درخواست دی جاسکتی ہے۔
بغیر محرم (مرد) حج کے زیارت پر جانے والی خواتین اس بار 4 کی بجائے صرف 3-3 کا گروپ تشکیل دے کر درخواست دے سکتی ہیں۔
ان خواتین کے لئے 500 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
یہ امر اہم ہے کہ پہلے محرم کے بغیر خواتین کو براہ راست حج کی زیارت پر جانے کے لئے منتخب کیا جاتا تھا ، تاہم اس بار محرم کے بغیر صرف 500 خواتین حج پر جاسکتی ہیں۔