حکومت ہند کی اگنی پتھ اسکیم کے بعد خراب ہوتے حالات کے پیش نظر آج ضلع کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں پولس کمشنر آلوک سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی نے سابق فوجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ طلب کی۔ جس میں سابق افسران اور سابق فوجی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی اس سلسلے میں تجاویز لی گئیں۔ اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ آپ نے ملک کے لیے باوقار خدمات انجام دیں ہیں۔، آج پھر آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ Appeal for help from military organizations related to Agnipath scheme
سابق فوجی تنظیموں کے نمائندے میٹنگ میں اپنی تجاویز پیش کی، ساتھ ہی انتظامیہ اور پولیس کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ اپنے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر میٹنگ منعقد کرکے نوجوانوں کو اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔