ETV Bharat / state

غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اپیل - غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں نرسنگھانند سرسوتی کی جانب سے کئے گئے گستاخانہ و اشتعال انگیز ریمارکس پر اترپردیش کے بارہ بنکی میں احتجاج کیا گیا۔

غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 11:04 PM IST

بارہ بنکی کی اسٹیشن والی مسجد کے امام و ضلع دارالقضا کے سربراہ قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے نرسنگھانند سرسوتی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی شان اقدس میں ایسے لوگ گستاخی کرتے ہیں جو سیرت سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں۔ اس لیے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ نئی نسل اور غیرمسلم افراد کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کروائیں۔

قاضی مفتی ظہیر فیصل قاسمی نے مسلمانوں پر سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ آنے والی نسلوں اور برادران وطن کو اس سے واقف کرایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آپﷺ کو سارے عالموں کےلیے رحمت بناکر بھیجا گیا۔ انہوں نے قانون کے مطابق نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف احتجاج کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.