ETV Bharat / state

صدی تقریبات کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی اپیل - اے ایم یو اردو نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں یونیورسٹی اساتذہ نے ایک درخواست جاری کی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے متعدد پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 12:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں آج یونیورسٹی کے سینیئر اساتذہ نے ایک اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم دانشگاہ کی صدی تقریبات کو کامیابی سے منانے کے لیے سبھی کو سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرنا چاہیے۔

اساتذہ نے کہا کہ 'یونیورسٹی کے مفاد میں ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، باہمی محبت اور عظیم روایات سے ملک متحد ہوتا ہے، جبکہ تقسیم کرنے والے نظریات سماجی اختلاف و انتشار پیدا کرتے ہیں'۔

صدی تقریبات کو سیاست سے بالاتر رکھنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ 'ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں کہ صد سالہ تقریبات کو سیاست سے بالائے طاق رکھا جائے، جس طرح سے یوم جمہوریہ، یوم آزادی، گاندھی جینتی اور یوم سرسید تقریبات منائی جاتی ہیں، بالکل ایسے ہی صدی تقریبات کو اختلافات سے بالاتر رکھنا چاہیے'۔

اس موقع پر پروفیسر محمد علی نقوی، پروفیسر اے آر قدوائی، پروفیسر شکیل احمد صمدانی، پروفیسر ایم ایم سفیان، پروفیسر نعیمہ خاتون، پروفیسر ثمینہ خان، پروفیسر کرانتی پال، پروفیسر مولا بخش، ڈاکٹر محمد شاہد، ڈاکٹر نسیم احمد اور دیگر نے اساتذہ نے یہ اپیل جاری کی ہے۔

ان تمام نے اپنی اپیل میں کہا 'ہمیں یہ نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ صد سالہ کسی بھی یونیورسٹی کی تاریخ کا ایک عظیم سنگ میل ہوتا ہے اس موقع پر ہمارے اتحاد سے یونیورسٹی کی مختلف اکائیوں اور طلباء قدیم کی تنظیموں میں اعتماد پیدا ہوگا جو مشہور و معروف ہستیوں کو مدعو کرکے صدی پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہیں'۔

اساتذہ نے کہا 'ہمیں یہ بھی نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ صدی سال کے موقع پر مختلف حلقوں تک رسائی ہمارے مادر علمی کی ترقی و پیش رفت میں اور پبلک و پرائیوٹ سیکٹر میں ہمارے طلبا و طالبات کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں بہت تعاون ملے گی'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.