ETV Bharat / state

Friday Prayer Time Change in View of Holi: شب برات اور ہولی کو بھائی چارے کے ساتھ منانے پولیس اور مسلم ذمہ داران کی اپیل

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 10:01 PM IST

Updated : Mar 17, 2022, 11:04 PM IST

بریلی زون کے اے ڈی جی راج کمار نے زون کے سبھی نو اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے کہ ہولی کے موقع پر ہم آہنگی کا ماحول خراب کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ Friday Prayer Time Change in View of Holi

شب برات اور ہولی کو بھائی چارے کے ساتھ منانے مسلم ذمہ داران کی اپیل

اے ڈی جی راج کمار نے ماحول خراب کرنے والے شرپسندوں کی نشان دہی کرکے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اے ڈی جی راج کمار نے زون کے سبھی نو اضلاع میں پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہولی کا تہوار پر امن اور ہم آہنگی ماحول میں منایا جانا چاہیے۔ Friday Prayer Time Change in View of Holi

اُنہوں نے تاکید کی ہے کہ ہولی کے موقع پر غیر سماجی عناصر کی نشان دہی کرکے اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہولی کا تہوار پُر امن طریقے سے مکمل کرانا پولیس کے اعلیٰ افسران کا اولین ترجیحی مقصد ہے۔

غور طلب ہے کہ بریلی زون سبھی نو اضلاع بریلی، پیلی بھیت، بدایوں، شاہ جہاں پور، رامپور، مراد آباد، امروہہ، بجنور اور سنبھل میں کل 15 ہزار 872 طے شدہ مقامات پر ہولی کا دہن کیا جائےگا۔

رنگوں کا تہوار ہولی، اپنے روایتی انداز میں زون کے کل 15 ہزار 872 مقامات پر ہولی کا دہن کرکے منایا جاتا ہے۔ اس کے لیے پولیس اور انتظامی افسران تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اے ڈی جی زور راج کمار نے ہولی اور شب برات کے تہوار پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔

دوسری جانب دونوں تہواروں کے ایک ساتھ ہونے اور جمعہ کی نماز کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کے شہر قاضی نے جمعہ کی نماز کے اوقات میں تبدیلی کرنے اور شہر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ دو بجے کے بعد ادا کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا اذان سوا دو بجے اورجماعت ڈھائی بجے کی جائے تاکہ ہولی کے کھیلنے کو لیکر کسی قسم کا تنازعہ نہ ہو۔

ادھر غازی آباد کی مسلم کمیونٹی کے ذمہ داروں نے نماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ جمعہ کی نماز اتر پردیش غازی آباد کے سنجے نگر سیکٹر-23 جامع مسجد میں 1.15 بجے دوپہر ادا کی جاتی تھی اب دوپہر 2.15 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد کے امام مفتی مہتاب قاسمی نے کہا کہ ہولی اور جمعہ ایک ہی دن ہیں۔ آپسی بھائی چارے میں کوئی شرارت کر کے خوشیوں میں خلل نہ ڈالیں۔

Last Updated : Mar 17, 2022, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.