گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کے سبب عیدالفطر، عیدالاضحٰی اور جمعۃ الوداع کی نمازے عید گاہ اور مساجد میں مجموعی طور پر ادا کرنے کی اجازت حکومت کی جانب سے نہیں تھی۔ رواں برس جہاں ایک جانب مساجد میں عیدالفطر اور جمعۃ الوداع کی نمازے مجموعی طور سے تو ادا کرنے کی اجازت حکومت کی جانب سے تو ہے لیکن ملک کی مختلف ریاستوں اور اضلاع میں حکومت کی خانب سے سڑکوں پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے, Prayers on the Streets. جس کے مدنظر شہر مفتی اور علماء بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کے وہ سڑکوں پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں۔Appeal to Perform Jumu'ah Al-Wada 'and Eid Prayers in Mosques or Eid Gah
علیگڑھ کے شہر مفتی محمد خالد حمید کی جانب سے بھی ایک خط جاری کیا گیا ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعۃ الوداع اور عید کی نماز سڑکوں پر ادا نہ کریں،بلکہ اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں ہی ادا کریں۔
شہر مفتی نے اپنے خط میں عید کی نماز کے وقت کا بھی اعلان کیا ہے۔
علیگڈھ عید گاہ : صبح 7 بجے۔
علیگڈھ جامع مسجد : صبح 7:30 بجے۔
بو علی شاہ مسجد : صبح 7:45 بجے۔