ETV Bharat / state

بنارس: گیان واپی مسجد معاملے میں دخل اندازی نہ کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 9:16 PM IST

کاشی وشو ناتھ مندر اور گیان واپی مسجد اراضی تنازع معاملے میں انجمن مساجد انتظامیہ کے جوائنٹ سکریٹری سید محمد یاسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہ کریں۔ اگر کسی بھی مشورے کی ضرورت پڑی تو ہم خود مدعو کریں گے۔

بنارس: گیان واپی مسجد معاملے میں دخل اندازی نہ کرنے کا مطالبہ

اتر پردیش کے بنارس میں سِوِل جج آشوتوس تیواری نے 8 اپریل کو گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کے احاطے میں محکمہ آثار قدیمہ کے پانچ رکنی ٹیم سروے کرے گی۔ اس میں سے دو افراد اقلیتی طبقے سے ہوں گے، وہ اس کا پتہ لگائیں گے کہ مسجد کے نیچے مندر کی باقیات موجود ہیں یا نہیں۔

وہیں، اس فیصلے پر گیان واپی مسجد کے فریق انجمن مساجد انتظامیہ اور سنی سینٹرل وقف بورڈ اتر پردیش نے اعتراض کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انجمن مساجد انتظامیہ کے جوائنٹ سکریٹری سید محمد یاسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیصلہ آنے کے بعد ملک کے متعدد سماجی کارکنان اور مسلم وکلا لکھنؤ اور دہلی میں بیٹھ کر اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں اور اس معاملے میں دخل اندازی کرنے کے لیے بھی بیان دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سبھی لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہ کریں۔ اگر کسی بھی مشورے کی ضرورت پڑی تو ہم خود مدعو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بنارس کے لوگ اس معاملے میں سبھی مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔ جن لوگوں کو پتہ ہی نہیں معاملے کی حقیقت کیا ہے، وہ لوگ بھی اپنے بیانات اس معاملے میں میڈیا کو دے رہے ہیں، جو صحیح نہیں ہیں۔ ہم سبھی لوگوں سے سے اپیل کر رہے ہیں کہ بنارس کے لوگوں کی توہین نہ کریں۔ اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اب کوئی بھی دخل اندازی نہ کرے اگر کوئی بھی شخص دخل اندازی کرتا ہے تو نقصان کے علاوہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بابری مسجد معاملے کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ ہم اس طرح کی غلطی دوبارہ دہرانا نہیں چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گیان واپی مسجد میں اے ایس آئی کے ذریعہ سروے کرانے کے فیصلے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنا بیان جاری کیا تھا۔ اس کے بعد معروف وکیل ظفریاب جیلانی نے بھی اس معاملے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگی جہاز قوانین کی خلاف ورزی کر کے بھارتی سمندری حدود میں داخل

انجمن مساجد انتظامیہ کے جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم یسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سبھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں دخل اندازی نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.