ETV Bharat / state

Hamza Miyan on Azam Khan: ہمزہ میاں کا اعظم خاں پر مکی میاں کی موت میں ملوث ہونے کا الزامات

ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ کے اسمبلی حلقہ سے اپنا دل ایس کے امیدوار حیدر علی خان عرف ہمزہ میاں Apna Dal S Candidate Hamza Miyan نے اعظم خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' اعظم خان اور ان کے حامیوں سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔'

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 7:36 PM IST

apna-dal-s-candidate-hamza-miyan-raised-questions-on-grand-father-death
ہمزہ میاں کا اعظم خاں پر مکی میاں کی موت میں ملوث کا الزامات

رامپور: سماجوادی پارٹی سے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم خاں کے بیان کے ایک دن بعد نواب خاندان کے چشم وچراغ و عبداللہ اعظم کے سیاسی حریف حیدر علی خان عرف ہمزہ میاں نے Apna Dal S Candidate Hamza Miyan اپنی رہائش گاہ نور محل پر پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے اعظم خان اور ان کے حامیوں پر کئی سنگین الزامات عائد کیے۔

ہمزہ میاں نے سنہ 1992 میں ہوئی نواب ذوالفقار علی خان عرف مکی میاں کی موت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا کی موت سڑک حادثہ سے نہیں ہوئی تھی بلکہ سازش کے تحت ان کا قتل کیا گیا تھا جس کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے'۔

ویڈیو

ہمزہ میاں نے کہا کہ ان کے دادا کو سڑک حادثہ میں مروانے والوں کو بڑا سیاسی فائدہ ہوا۔ اسی طرز پر اب ان کے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سماجوادی امیدوار نے سنہ 2014 میں اور 2017 میں ان پر جان لیوا حملہ کرایا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ اب سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور ان کے حامی ہمارے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوار ٹانڈہ اسمبلی آر او بھی دباؤ میں ہیں جس کی کمیشن میں شکایت کی گئی ہے۔

ہمزہ میاں نے وزارت داخلہ سے پیرا ملٹری فورس بھی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.