ETV Bharat / state

Suar Bypoll Result سوار سیٹ سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری کی جیت - اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری

رامپور میں اعظم کے بعد ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی سیٹ پر بی جے پی اتحاد نے قبضہ کر لیا ہے۔ 1996 کے بعد پہلی بار بی جے پی اتحاد کو سوار میں کامیابی ملی ہے۔ سوار سیٹ سے شفیق احمد انصاری نے ایس پی امیداور کو شکست دی ہے۔ Shafiq Ahmed Ansari won Suar Assembly seat

سوار سیٹ سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری کی جیت

author img

By

Published : May 13, 2023, 2:21 PM IST

رامپور: ریاست اتر پردیش کے رامپور کی سوار سیٹ سے اپنا دل کے امیدوار شفیق احمد انصاری جیت گئے ہیں۔ انہوں نے ایس پی امیدوار انورادھا چوہان کو 9734 ووٹوں سے شکست دی۔ شفیق احمد انصاری کو 67434 ووٹ ملے۔ وہیں ایس پی امیدوار انورادھا چوہان کو 57710 ووٹ ملے۔ رام پور کی سوار اور مرزا پور کی چھانوے اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ بدھ کو یہاں ووٹنگ ہوئی۔ سوار سیٹ کے لیے چھ امیدوار میدان میں تھے، جب کہ چھانوے سیٹ کے لیے آٹھ امیدوار میدان میں تھے۔ سوار سیٹ سے ایس پی نے انورادھا چوہان کو اور اپنا دل نے شفیق احمد انصاری کو امیدوار بنایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے رامپور کی پانچ میں سے چار اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی اپنے بل پر حکومت بنائے گی، سدا رمیا

سب کی نظریں رام پور کی سوار اسمبلی سیٹ پر لگی ہوئی تھیں۔ یہ ضمنی انتخاب اعظم خان کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا تھا۔ وہ نہ صرف یہاں انتخابی مہم کے لیے آئے تھے بلکہ خود کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر ظلم کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ اعظم کی یہ انتخابی مہم کام نہیں آئی۔ بتا دیں کہ سوار ضمنی انتخاب میں 44.95 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ سوار اسمبلی سیٹ کے بارے میں بات کریں تو عبداللہ اعظم نے اسمبلی انتخابات 2022 میں اپنا دل (ایس) کے حیدر علی خان کو شکست دے کر جیت درج کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ چھانبے اسمبلی سیٹ پر اپنا دل کے راہل کول کے انتقال کے بعد ضمنی الیکشن ہوا ہے ۔یہاں راہل کول کی بیوی رنکی کول انتخابی میدان میں ہیں جبکہ سوار سیٹ ایس پی لیڈر عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد خالی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.