سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے اپرنا کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ Aparna yadav daughter in law of Mulayam singh yadav
اپرنا یادو نے کہا کہ 'وہ وزیراعظم مودی کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'راشٹردھرم میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے'۔ Aparna Yadav on PM Modi
قابل ذکر ہے کہ اپرنا یادو 2017 اسمبلی الیکشن میں لکھنؤ کینٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ چکی ہیں ہے۔ لیکن انہیں بی جے پی لیڈر ریتا بہوگُنا جوشی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پچھلے کچھ دنوں سے اپرنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ معلومات کے مطابق اس بار بھی انہیں لکھنؤ کینٹ سے ٹکٹ دیئے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ Aparna Yadav hopes to get ticket from Lucknow Cantt
- یہ بھی پڑھیں: BJP's Rebel MLAS Join The SP: بی جے پی سے بغاوت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی ایس پی میں شامل
اپرنا یادو کئی مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کر چکی ہے۔ اپرنا یادو ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بیٹے پرتیک یادو کی بیوی ہیں۔ بتا دیں کہ اپرنا یادو بار بار مودی اور یوگی کی تعریف کرتی رہی ہیں۔ یوگی حکومت نے انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی دی ہوئی ہے۔ انہوں نے رام مندر کی تعمیر کے لیے 11 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا۔