شریکانت تیاگی معاملے میں مظفرنگر پریس کانفرنس میں پہنچی شریکانت کی اہلیہ انو تیاگی Anu Tyagi on MP Mahesh Sharma نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے انصاف کی اپیل کی۔شریکانت تیاگی کی گرفتاری کے معاملے میں جہاں میرٹھ کے کمشنری میں تیاگی سماج کا دو دن سے احتجاج چل رہا ہے تو وہیں آج دوپہر شریکانت تیاگی کی اہلیہ انو تیا گی مظفرنگر پہنچی جہاں تیاگی سماج کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور شریکانت پر لگائے گئےگینگسٹر مقدموں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن پارلیمان شرما کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اور ان کی برخاستگی کی بات کہی۔Anu Tyagi demands action against MP Mahesh Sharma
انو تیاگی نے کہا 'آج ہمارے ساتھ جو تیاگی سماج کھڑا ہوا ہے وہ کسی سیاسی مسئلے کے لئے نہیں کھڑا ہے ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ہمیں انصاف ملے.لڑائی ہماری انصاف کے لئے ہےکہیں نہ کہیں ڈاکٹر مہیش شرما نے اس چھوٹے سےمعاملے کو بہت بڑا بنا دیا ہے اس لئے آج پورا تیاگی سماج ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آواز حکومت تک پہنچےلیکن ڈاکٹر مہیش شرما ہماری آواز کو حکومت تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں کیوں کہ مہیش شرما اپنے آپ کو وزیراعلی سمجھے ہوئے ہیں آپ خود دیکھ سکتے ہیں ہمارے ساتھ ناانصافی کون کر رہا ہے ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں ہمیں انصاف دلایا جائے اور ڈاکٹر مہیش شرما کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں برخواست کیا جائے۔'