سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف احتجاج کرنے کے سبب جاری کردہ وصولی نوٹس واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ 2019 میں شہریت ترمیمی قانونی بل کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا۔اور اس دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ۔اس معاملے کے پیش نظر اترپردیش حکومت نےریکوری نوٹس جاری کیا تھا ۔اس معاملے پر سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی ضبط کی گئی جائیداد اور رقم واپس کرے ۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا مراد آباد کے لوگوں نے خیر مقدم کیا تھا۔UP Govt Withdraws Recovery Notices Against anti-CAA Protesters
اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے عید گاہ میدان میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج میں شامل لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ہم استقبال کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے کے کے سبب ہمارے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے تمام مظاہرین کو راحت ملی ہے ۔کیونکہ جن لوگوںکے خلاف مقدمات درج کئے گئے امید ہے کہ وہ واپس لے لئے جائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات صرف اس لئے درج کئے گئے تھے کیونکہ ہم شہریت ترمیمی قانونے کے خلاف احتجاج کر ہے تھے ۔
مزید پڑھیں:Anti CAA Protest: سی اے اے مخالف مظاہرین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
اطہر علی خان عرف چاند خان نے بتایا کی بجلی محکمہ سے لے کر پولیس محکمے نے ہمیں اس معاملہ کے تحت نوٹس جاری کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف 23 مقدمات درج ہیں۔