ETV Bharat / state

Shia Helpline: رمضان شیعہ ہیلپ لائن پر سوالات کے جوابات: مولانا سید سیف عباس نقوی - شیعہ خواتین کیلئے ہیلپ لائن نمبر

معروف شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نے کہا کہ رمضان المبارک میں مومنین کی سہولت کے لیے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے۔ لہٰذا وہ مومنین جو اپنے روزہ، نماز یا کسی اور دینی مسئلہ کو لیکر مشکوک ہیں وہ تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لیے صبح 10 سے 12 بجے تک ان نمبروں 9415580936, 9839097407 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ Shia Help Line Numbers

رمضان شیعہ ہیلپ لائن پرسوالات کے جوابات
رمضان شیعہ ہیلپ لائن پرسوالات کے جوابات
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 12:32 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ میں خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں۔ 6386897124۔اس کے علا وہ ای -میل آئی۔ڈی۔ Email:masael786@gmail.com کے ذریعہ بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سوال: اگر کسی شخص کو ڈاکٹر روزہ رکھنے سے منع کر دیں لیکن اس کے بعد روزہ رکھ لے تو کیا حکم ہے۔

جواب: ڈاکٹر کے منع کرنے کے بعد انسان کو چاہیے کہ روزہ نہیں رکھے گا اور اگر وہ روزہ رکھ لیتا ہے تو اس کی قضا کرے۔

سوال: اگر نماز پڑھنے والا شخص نماز ختم کرنے کے بعد شک کرے کسی حصہ میں کہ پتہ نہیں صحیح پڑھا کہ نہیں یا کچھ بھول گیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب: نمازی اگر نماز ختم کرنے کے بعد کسی بھی حصہ میں شک کرے گا تو اس کی کوئی پرواہ نہیں کی جائیگی اور نماز صحیح ہوگی۔

سوال: اگر کوئی شخص روزہ کو ماننے اور اس کے وجوب سے انکار کردے تو ایسے کے لیے کیا حکم ہے ؟
جواب: خدا کی طرف سے واجب عبادت کا اگر کوئی انکار کردے تو وہ کافر ہے۔

سوال: کیا لڑکی حجاب کے ساتھ روزہ رکھ کر آفس میں مردوں کے ساتھ کام کرے تو روزہ کو باقی رکھے گا ؟

جواب: اسلام میں عورت کو اجازت نہیں ہے کہ وہ بغیر حجاب مردوں کے ساتھ کام کرے البتہ روزہ صحیح ہوگا۔

سوال: زکاۃ کن نو چیزوں پر واجب ہوتی ہے؟

جواب: زکاۃ نو چیزوں پر واجب ہے گیہوں، جو، کھجور، کشمش، سونا، چاندی، اونٹ، گائے، بھیڑ بکری
سوال: کیا روزہ کی حالت میں منھ کو تر رکھنے کے لیے چیونگم چباسکتے ہیں؟

جواب: روزہ کی حالت میں چیونگم چبانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے۔

سوال: روزہ کے تین کفارے کون کون سے ہیں۔

جواب: ایک غلام آزاد کرنا یا ساٹھ روزے رکھنا جس میں 31 روزے مسلسل ہوں 60 فقیروں کا کھانا کھلانا۔

سوال: کیا مسلمان پر زکوۃ صرف رمضان میں واجب ہو تی ہے
جواب: وہ چیز جس پر زکاۃ واجب اور وقت معین ہے تو جب وقت پورا ہوگا زکاۃ واجب ہوگی، رمضان شرط نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:حضرت علی کے یومِ ولادت پر عام تعطیل کا مطالبہ

سوال: تقلید کس طرح کی جائے گی؟
جواب: تقلید عالم اور مجتہد کی ہو گی نیت کرنا پڑے گی کہ فلاں کی تقلید کرتا ہوں۔

سوال: اگر کسی روزہ دار کو بار بار لعاب دہن ( تھوک ) آنے کی شکایت ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: لعاب دہن (تھوک ) نگلنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.