ETV Bharat / state

Another encounter in Ghaziabad: غازی آباد میں ایک اور انکاؤنٹر، نشانت عرف کاکے کو گولی لگی

غازی آباد کے لوہیا نگر انڈسٹریل ایریا میں بدمعاشوں نے گھیرے میں دیکھ کر ڈی پی ایس اسکول کے پیچھے میرٹھ روڈ کے قریب سے نکل کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک شرپسند کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور وہ گر گیا۔ Another encounter in Ghaziabad

غازی آباد میں ایک اور انکاؤنٹر، نشانت عرف کاکے کو گولی لگی

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 7:43 AM IST

غازی آباد: اتر پردیش غازی آباد کے پولیس اسٹیشن سیہانی گیٹ کی پولیس پارٹی پر جان لیوا حملہ Deadly attack on a police party کرنے کی نیت سے فائرنگ کرنے والے بدمعاش کو انکاؤنٹر کے بعد پستول اور ایک موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ سیہانی گیٹ پولس تھانہ کی جانب سے چوکی پٹیل نگر کے علاقے میں چیکنگ جاری تھی۔ دوران چیکنگ جب پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ رکنے کے بجائے بھاگنے لگے، پولیس کو ان پر شک ہواڈ پولیس پارٹی نے دونوں موٹر سائیکل سواروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

لوہیا نگر انڈسٹریل ایریا میں بدمعاشوں نے گھیرے میں دیکھ کر ڈی پی ایس اسکول کے پیچھے میرٹھ روڈ کے قریب سے نکل کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک شرپسند کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی اور وہ گر گیا۔ دوسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے زخمی بدمعاش کو موقع پر ہی پکڑ لیا۔ جس نے اپنا نام نشانت عرف ارون عرف کاکے ولد مہیندر، گاؤں پھلچینہ، تھانہ بھوج پور، ضلع غازی آباد بتایا جس کے قبضے سے پستول کے بیرل میں پھنسی 315 بور کا ایک کھوکا کارتوس برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گرفتار ملزم کی مجرمانہ تاریخ پرانی ہے، ابھی بھی ضلع بدر ہے۔ اس پر غازی آباد اور دہلی میں مختلف تھانوں میں درجنوں سے زائد کیسز درج ہیں وہ تھانہ سیانی گیٹ کا ہسٹری شیٹر بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.