ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے ہوٹل ریڈیسن سیکٹر 18 میں فزیشنز ایسوسی ایشن آف انڈیا The Association of Physicians of India کی سالانہ سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں ملک و دنیا کے فزیشن ڈاکٹرز اور بائیولوجسٹ ڈاکٹرز کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
سہ روزہ کانفرنس 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔کانفرنس کے 60 اسپیکرز ہوں گے۔ جو مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرینگے۔ان اسپیکرم کی حمایت 120 ڈاکٹرم کرینگے۔
اس کے علاوہ 500 ڈاکٹرز کے بھی شرکت کا امکان ہے۔
مذکورہ کانفرنس آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد کئے جائینگے۔
اتر پردیش اے پی ای کے جوائنٹ سکریٹری اور میٹرو اسپتال کے انٹرنل میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر ایس چکرورتی نے بتایا کہ اے پی آئی کے سالانہ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ، مص، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، فرانس،جرمنی او جاپان سمیت متعدد ممالک کے ڈاکٹرز اورماہر حیاتیات شرکت کریں گے۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد Chronomedicine پر بحث اور تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اور نئی تحقیقات پر روشنی ڈالی جائیگی۔ Chronomedicine کو Chronobiology بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں Chrono کا مطلب وقت جبکہ طب کا مطلب دوا ہے۔
موجودہ دورمیں دوڑتی بھاگتی زندگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے ہیں۔
عام لوگوں کے مقابلے میں ان کے کھانے پینے ارو رہن سہن مختلف ہے۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر سمیر گپتا نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں نھی نھی بیماریاں آرہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نے کہا کہ بدلتی طرز زندگی،تناؤ، موٹاپا اور سستی اس کی اہم وجوہات ہیں۔ لوگوں میں جنک فوڈ کا شوق بڑھتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے موٹے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہائپر ٹینشن بڑھ جاتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے امراضِ قلب، گردے فیل ہونے اور فالج میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی بار لوگوں کو احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔
بیماری کی علامات:
ان بیماریوں کی علامتوں میں چکر آنا، قے آنا،سر درد، سانس لینے میںتکلیف، نیند میں کمی، کم محنت پر سانس پھولنا،ناک سے خون آنا،سینے میں درد اور چشمہ کا بار بار تبدیل ہونا ہے
مزید پڑھیں:Contractual Workers and Pharmacists Indefinite Strike: فارماسسٹ اور کنٹریکٹ میڈیکل ورکرز غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر
ان بیماریوں سے بچنے کے لئے موٹاپے کو کنٹرول کریں۔زیادہ سے زیادہ موسمی پھل اور سبزیاں کھائیں۔ چربی والی غذائیں یا دودھ کم کریں۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ تیز نمکین چیزوں جیسے چپس،نمکین کا استعمال کم کریں۔