اس پروگرام میں اسکولی بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا، پروگرام میں مہمان خصوصی حاجی فاروق کے علاوہ کملیش کمار سبگیتا سنگھ، احمد خان، پروگرام کمار، سبگیتا سنگھ ، حنا کوثر، انیس فاطمہ سمیت بچوں کے والدین اور معززین موجود رہے۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس رئیس احمد صدیقی نے کہا کہ سالانہ جلسے کے پیچھے حکومت کا ارادہ ہے کہ بچوں نے اسکول کے ذریعہ اب تک جو کچھ پڑھا اور سیکھا ہے، اس کو والدین و عوام میں نمائش کر سکے اور ایک دلچسپ اسکول بنانے کی بھی کوشش ہوتی ہے۔ ایسے جشن، پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسسٹنٹ ٹیچر سونیکا ورما، تعلیمی دوست شہناز بانو نے کلیدی کردار ادا کیا۔